Tuesday, May 7, 2024

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک
November 10, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی بوٹ کاؤنٹی میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی جو بتدریج بڑھتی چلی جارہی ہے۔ آتشزدگی کے باعث اسی ہزار سے زائد رقبہ تباہ ، دو ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ پیراڈائس کے علاقے میں ایک گاڑی سے پانچ افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں ملی ہیں جو متاثرہ علاقے سے انخلا کی کوشش کے دوران آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے۔ ہزاروں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث ابھی تک صرف پانچ فیصد ہی قابو پایا جاسکا ہے۔ دوسری جانب کیلی فورنیا کی جنوب میں واقع جنگل کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ آگ تھاؤزنڈ اوکس سے شروع ہوئی جہاں پر چند روز قبل فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق آگ میلی بو تک پھیل چکی ہے جہاں پر بہت سے ہالی وڈ سلیبریٹز رہائش پذیر ہیں جبکہ لاس اینجلس اور وینچورا کاؤنٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔