Monday, September 16, 2024

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو

امریکی ریاست کیلی  فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو
July 28, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو ہے۔ آگ نے بڑی تباہی مچا دی ۔ تین فائر فائٹر ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ آگ کے دھویں نے شمالی کیلی فورنیا کو پوری طرح ڈھک دیا۔ امریکی ریسات کیلی فورنیا میں 16 مقامات پر جنگلاتی آگ تباہی مچار رکھی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق  بھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش میںتین فائر فائٹر ہلاک  جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ آگ  سے پیدا ہونے والے کالے دھویں نے شمالی کیلی فورنیا کے بڑے رقبے کو ڈھک دیا ہے۔ . خطرناک  آگ کے باعث لاکھوں ایکڑ رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ  اڑتیس ہزار سے زائد  افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ کو بجھانے کیلئے امریکی فوج بھی کمربستہ ہے، آٹھ سو فوجی آگ بجھانے کی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ آگ نے پانچ سو گھروں کو جلا کر راکھ کر دیاجبکہ مزید پانچ سو گھر خطرے میں ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی شہر ریڈنگ میں  ہوا کے خطرنال  آتشیں بگولے نےخوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔