Friday, March 29, 2024

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ نے تباہی مچا دی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ نے تباہی مچا دی
June 25, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ  نے تباہی مچا دی۔ ہفتے کو روز بھڑکنے والی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی۔ بھڑکتے شعلے اب تک سات ہزار ایکڑ سے زائد رقبے اور بارہ عمارتوں کو  راکھ کرچکے ہیں جبکہ قریب موجود مزید چھ سو عمارتوں کو بھی آگ سے شدید خطرہ ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقے میں موجود تین ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ دو سو تیس فائر فائٹرز دن رات آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس مقصد کیلئے فائر انجنز کے ساتھ ہیلی کاپٹر، چھوٹے طیارے اور بلڈوزر بھی استعمال کیے جارہے ہیں لیکن خشک موسم اور تیز ہواؤں کے سبب آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں اسی علاقے میں جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی تھی جس کی زد میں آکر چوالیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔