Friday, May 17, 2024

امریکی ریاست کنیٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں متعدد بموں کی اطلاع

امریکی ریاست کنیٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں متعدد بموں کی اطلاع
November 6, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ریاست کنیٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں متعدد بموں کی اطلاع ملی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے بعد یونیورسٹی کو کلیئر قرار دے دیا۔ حکام کے مطابق نامعلوم شخص نے فون پر یونیورسٹی کی آٹھ عمارتوں میں بم کی اطلاع دی تھی۔ کلیئرنس آپریشن کے باعث یونیورسٹی اور گردونواح میں کاروبار پانچ گھنٹے تک معطل رہا۔