Friday, April 26, 2024

امریکی ریاست ٹیکساس کے واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے بیس افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے بیس افراد ہلاک
August 4, 2019
 ٹیکساس (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے  بیس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیم خودکار رائفل سے لیس حملہ آور نے شاپنگ مال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی،  لوگ جان بچانے کیلئے چھُپنے کی جگہ ڈھونڈتے رہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے شاپنگ مال کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں تین میکسیکن شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے عمارت کا محاصرہ کر لیا اور پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت  اکیس سالہ سفید نسل پرست پیٹرک کروزیس کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور نے ایک ویب سائٹ پر اپنا نفرت آمیز منشور نشر کیا تھا، جس میں ہسپانوی افراد سے نفرت اور سانحہ کرائسٹ چرچ میں ملوث دہشتگرد سے متاثر ہونے کا ذکر تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے اسے نہ صرف افسوسناک بلکہ بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے حملہ آور کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا میں رواں سال بڑے پیمانے پر  فائرنگ کا یہ دو سو انچاسواں واقعہ رونما ہوا ہے ۔