Thursday, April 25, 2024

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشی، شہری گھروں میں محصور

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشی، شہری گھروں میں محصور
April 14, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) شدید بارشوں سے ٹیکساس کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سیلاب کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث ٹیکساس کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک مزید بارشیں ہوں گی۔