Friday, May 3, 2024

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب نے تباہی مچادی، گیارہ افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ، متاثرہ علاقوں میں اسکول بند

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب نے تباہی مچادی، گیارہ افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ، متاثرہ علاقوں میں اسکول بند
May 27, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث نہ صرف کئی مکانات کو نقصان پہنچا بلکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ ڈلاس اور اوکلوہاما میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ سڑکیں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نےعوام کے تحفظ کے لیے بعض علاقوں میں دوسری رات بھی کرفیو لگا ئے رکھا۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ گورنر ٹیکساس نے بدترین طوفان کے باعث چوبیس کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔