Sunday, May 19, 2024

امریکی ریاست وسکونسن میں پریڈ کے شرکا پر گاڑی چڑھانےکے واقعے پرفضا سوگوار

امریکی ریاست وسکونسن میں پریڈ کے شرکا پر گاڑی چڑھانےکے واقعے پرفضا سوگوار
November 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ریاست وسکونسن میں پریڈ کے شرکا پر گاڑی چڑھانےکے واقعے پر فضا سوگوار ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت جاری کر دی۔ ملزم کی شناخت 39 سالہ ڈیرل ایڈورڈ بروکس کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں 5 افراد ہلاک، 18 بچوں سمیت 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایک شخص نے سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی ملواؤکی شہر کے قریب واکیشا ٹاؤن کرسمس پریڈ پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور 2 درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 12 بچے بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔