Sunday, May 12, 2024

امریکی ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر پر فائرنگ ، گیارہ افراد ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر پر فائرنگ ، گیارہ افراد ہلاک
June 1, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے۔ ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر پر فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر کی عمارت نمبر دو میں پیش آیا۔ زخمیوں میں ایک پولیس آفیسربھی شامل ہے جبکہ پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا حملہ آور ادارے کا سابق ملازم تھا۔ مقامی پولیس چیف کے مطابق حملہ آور نے عمارت میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ شہر کے میئر کے مطابق یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا جس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ حملہ کے بعد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق حملہ  آور کی شناخت چالیس سالہ ڈی وین کریڈک کے نام سے ہوئی ہے۔ ورجینیا بیچ کے میئر نے  واقعے پر افسوس کااظہار کرتے  ہوئے اِسے شہر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے ۔۔ امریکا میں رواں سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کا یہ ایک سو پچاسواں واقعہ ہے ۔۔