Sunday, September 8, 2024

امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان فیسٹیول منایا گیا

امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان فیسٹیول منایا گیا
August 28, 2017

شینٹلی (92 نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شینٹلی میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان فیسٹیول منایا گیا۔ فیسٹیول میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امریکا کی کئی ریاستوں میں پاکستان ڈے منانے کی روایت کئی سال سے جاری ہے۔ ورجینیا میں 2017 کے پاکستان ڈے کے لیے سنٹروِل کے ایک بڑے پارک کا انتخاب کیا گیا۔ فیسٹیول میں امریکی ریاستوں واشنگٹن، میری لینڈ اور ورجینیا میں بسنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میلے میں شریک پاکستانیوں نے دن کی مناسبت سے سبز و سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ بہت سے لوگ اپنے ساتھ پاکستان کے بڑے بڑے جھنڈے لائے تھے۔ پاکستان ڈے کے اس میلے میں لوگوں کے لیے وسیع میدان میں بہت سے مختلف سٹال لگائے گئے تھے جبکہ ایک جگہ پر کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے تھے۔

پاکستان ڈے کی خاص بات پاکستان سے مدعو کیے گئے وہ فنکار تھے جن کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

تقریب میں واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے بطور خاص شرکت کی جبکہ ریاست ورجینیا کے لفٹیننٹ گورنر نے پاکستان ڈے کے موقعے پر خصوصی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی عوام کو مبارک باد دی۔