Sunday, September 8, 2024

امریکی ریاست ورجینیا میں شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کرنیکا الزام ثابت، سترہ سالہ علی امین کو گیارہ سال قید کی سزا

امریکی ریاست ورجینیا میں شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کرنیکا الزام ثابت، سترہ سالہ علی امین کو گیارہ سال قید کی سزا
August 29, 2015
ورجینیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کا الزام ثابت ہونے پر ایک نوجوان کو گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ورجینیا میں سترہ سالہ نوجوان علی امین کو مناسس کے ضلعی جج کلاؤڈ ہلٹن نے گیارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علی امین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے داعش کی مدد پر سزا سنائی گئی ہے۔ علی امین پہلا کم عمر ترین نوجوان ہے جسے دہشت گردی کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ علی امین نے انیس سالہ رضا نیک نژاد کی داعش میں شمولیت کے لئے شام کے سفر میں بھی معاونت کی تھی۔