Sunday, September 8, 2024

امریکی ریاست نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ میں پائلٹ اینڈریو رائٹ جان ہلاک

امریکی ریاست نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ میں پائلٹ اینڈریو رائٹ جان ہلاک
August 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ ائیر شو کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس فلائٹ میں مصروف تھا۔ اڑان بھرتے ہی ائیرپورٹ کے قریب جنگلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ اینڈریو رائٹ بھی جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے بعد ائیرشو کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا تاہم دو روزہ نیویارک ائیرشو اسٹیورٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آج سے شروع ہو رہا ہے۔ طیارے کو حادثہ پیش آنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔