Tuesday, April 16, 2024

امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد 17 اسکول بند

امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد 17 اسکول بند
December 22, 2015
نیوہمپشائر (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد ناشوا ضلع کے حکام اور ا سکول انتظامیہ نے گزشتہ روز 17 اسکول بند رکھے۔ والدین کو یہ اطلاع بھی دیدی گئی تھی کہ وہ بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے نیویارک میں چند دن پہلے اسکولوں کو دہشت گردی کی دھمکی کے بعد ریاستی اسکول بند رکھے گئے تھے لیکن بعد میں اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی تھی لیکن نیو ہمپشائر میں صرف مخصوص اسکولوں میں دہشت گردی کی دھمکی دی گئی ہے جو جنوبی اور شمالی ناشوا میں طلباءاور اساتذہ کیخلاف کارروائی کی ہے تاہم ناشوا اسکولوں کی انتظامیہ اور ضلعی حکام نے صلاح مشورے کے بعد سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کاخطرہ حقیقی ہے اور وہ پولیس حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں لیکن طلباءکی سلامتی کے پیش نظر اسکول بند رکھے گئے ہیں۔ چند دن پہلے لاس اینجلس میں بھی ایک ہزار اسکول بند رکھے گئے تھے۔