Wednesday, April 24, 2024

امریکی ریاست میں شادی کی تقریب ، احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھی گئیں

امریکی ریاست میں شادی کی تقریب ، احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھی گئیں
April 18, 2020

ہوائی ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلے خوف میں دنیا خوشی کے لمحات کو ترس گئی۔سماجی فاصلوں کی وجہ سے لوگوں کا ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونا خواب بن گیا۔ امریکی ریاست ہوائی میں پارکنگ لاٹ میں شادی کی تقریب ہوئی جس میں  احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

ہوائی کے علاقے پارکنگ لاٹ میں  ہاکی اسٹیڈیم میں  دو دل ملے ، انتظامیہ کی جانب سے پہلے انہیں شادی کی اجازت نہیں دی گئی تھی  لیکن بعد میں ان کو ہاکی اسٹیڈیم  کی پارکنگ میں قائم عارضی میرج آفس میں شادی کے لئے بلایا گیا۔

واکی ٹاکی کے ذریعے دولہا دلہن  سے قبول و ایجاب کرایا گیا ،  شادی کےسرٹیفکیٹ کے بعد گلدستہ پیش کیا گیا، شادی شدہ جوڑے کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا حالانکہ وہاں ان کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے کوئی نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر ان کو مبارکبادیں دی  گئیں، سماجی فاصلوں کے تمام تقاضے پورے کئے گےلیکن ان انوکھی شادی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہاہے۔