Friday, May 17, 2024

امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
July 31, 2019
مسی سیپی ( 92 نیوز) امریکی ریاست مسی سیپی کے وال مارٹ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے  مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست مسی سیپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں پیش آیا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد اسی وال مارٹ کے ملازم تھے جبکہ حملہ آور بھی وہیں ملازم تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کو ایک روزقبل ہی گاہک پر چاقو تان لینے کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔ ملزم کو معطل کیے جانے کا دکھ تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔