Friday, April 26, 2024

امریکی ریاست مسی سپی میں مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، حملہ آور پولیس وین میں فرار ہو گئے، تلاش جاری

امریکی ریاست مسی سپی میں مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، حملہ آور پولیس وین میں فرار ہو گئے، تلاش جاری
May 11, 2015
مسی سپی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مسی سپی میں نامعلوم حملہ آوروں نے دو پولیس افسر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست مسی سپی کے شہر ہیٹیز برگ میں پیش آیا جہاں پولیس افسر ٹریفک اسٹاپ پر معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی دوسرا پولیس افسر مدد کیلئے وہاں پہنچا تو اسے بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا اسپتال میں علاج کے دوران چل بسا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان پولیس وین میں فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق انیس سو چوراسی کے بعد شہر میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔