Monday, May 6, 2024

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک
August 27, 2018
جیکسن ویل (92 نیوز) امریکا کی ریاست  فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل میں ویڈ یو گیم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور  گیارہ زخمی ہو گئے ۔ حملہ آور نے خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی۔ امریکا میں بڑے پر پیمانے پر فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ریاست فلوریڈا  کا  شہر جیکسن ویل  بھی خونریزی کا نشانہ بن گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق شاپنگ کمپلیکس  میں واقع  ریستوران میں  آن لائن گیمنگ ٹورنامنٹ  جاری تھا کہ اس دوران حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی آوازیں اس  ویڈیو میں سنی جاسکتی ہیں ۔ حملہ آور کی شناخت چوبیس سالہ ڈیوڈ کیٹز کے نام سے ہوئی ہے جس نے   ٹورنامنٹ میں شکست  سے  دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور بعد میں خود کشی کر لی ۔ جیکس ویل پولیس نے  سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرا لیا جبکہ  لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ اسلحے سے متعلق کمزور قوانین کی وجہ سے   امریکا میں  بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔