Friday, May 3, 2024

  امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈیٹونا ریس ٹریک پر خطرناک حادثہ

   امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈیٹونا ریس ٹریک پر خطرناک حادثہ
July 6, 2015
فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک)جیسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے امریکا میں کار ریسنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں،خوش قسمتی سے کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ڈیٹونا ریس ٹریک پر خطرناک حادثہ پیش آیا، بارہ گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں قدرت کا کرشمہ ایسا ہوا کہ تمام ڈرائیورز کارحادثے میں محفوظ رہے۔ دل دہلادینے والے اس واقعہ میں اسٹینڈنگ میں کھڑے تماشائی کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ حادثے کے باعث ،لال جھنڈا لہرا کر ریس کو روک دیا گیا۔ حادثہ اتنا خطر ناک تھا کہ بیشتر گاڑیوں کے انجن تک باہر نکل آئے۔ ریس تاخیر سے شروع کرنے  والی امریکی جانباز ڈیل ارنہارڈجونیئر نے جیتی ۔