Monday, September 16, 2024

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ ، ملزم پر فرد جرم عائد

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ ، ملزم پر فرد جرم عائد
February 16, 2018

تالاهاسي (92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں سترہ معصوم طلبا کے خون سے ہولی کھیلنے والے انیس سالہ نکولس کروز پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول کو مقتل بنانے والا جنونی لڑکا نکلولس کروز ہتھکڑیوں میں جکڑے ہاتھوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا ۔
جج کے سوال پر ملزم نے بنا کسی پشیمانی کے اپنے گھناؤنے فعل کا اعتراف کیا ۔
ملزم نے کہا کہ سکول کی حدود میں گھس کر فائرنگ کرنے والا شخص وہی تھا ۔ اسی نے اپنی اے آر ففٹین گن سے نہتے طلبا و طالبات پر گولیاں برسائیں ۔
عدالت نے نکولس کروز کے اعتراف کے بعد اس پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اسے بنا ضمانت کے جیل بھیج دیا ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ سترہ طلبا کے قاتل کو ہتھکڑیاں نہ پہنائے ۔
نکولس کروز نے ایک روز قبل فلوریڈا کے ایک ہائی سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سترہ طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے ملزم کو فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا تھا ۔