Monday, May 6, 2024

امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، سات افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، سات افراد ہلاک
January 4, 2019
فلوریڈا (92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ گینزویلی کے قریب موٹروے پر پیش آیا جہاں مختلف گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے فوری بعد ٹریکٹر ٹرالی ،مسافر وین اور دیگر گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اینڈ فائر سروسز کے مطابق چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ساتواں شخص اسپتال میں چل بسا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔