Sunday, May 19, 2024

امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا میں خوفناک آگ نے 20 ہزار ایکڑ رقبہ جلا کر خاک کر دیا

امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا میں خوفناک آگ نے 20 ہزار ایکڑ رقبہ جلا کر خاک کر دیا
November 9, 2018
کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا ایک بار پھر خطرناک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ خوفناک آگ نے بیس ہزار ایکڑ رقبہ جلا کر خاک کر دیا۔ امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا کی بوٹ نامی کاؤنٹ میں خطرناک ترین آگ نے کئی افراد کو زخمی کر دیا۔ سیکڑوں گھر اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ آگ انتہائی تیزی سے پھیلنے لگی۔ انتظامیہ کی جانب سے کاؤنٹی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ آبادیوں کو فوری انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا۔ کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور آگ سے تحفظ کے محکمے کے مطابق آگ خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کاؤنٹی انتطامیہ کے مطابق آگ سے ستائیس ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں تاہم آبادیوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ دوسری جانب لان اینجلس کے علاقے سان فرنینڈو میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔