Friday, April 26, 2024

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں ہنگامہ آرائی؛ نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا گیا

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں ہنگامہ آرائی؛ نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا گیا
September 23, 2016
کیرولینا (92 نیوز) – امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں پر دودن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا گیا۔ شہر میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ کے ہوٹل کے باہر تین روز قبل پولیس فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ گزشتہ روز کے مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا جو آج چل بسا۔ چھبیس سالہ جسٹن کار کی ہلاکت کے بعد اہل خانہ اور دیگر سیاہ فام افراد کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ دوسری جانب سیاہ فام نوجوان پر فائرنگ کرنے والی خاتون پولیس افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اہل خانہ اس سے مطمئن نہیں اور شہر میں سیاہ فام افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا گیا ہے، جس نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔