Sunday, September 8, 2024

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن ریسٹورنٹ میں فائرنگ

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن ریسٹورنٹ میں فائرنگ
August 25, 2017

چارلسٹن (92 نیوز) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر یرغمال افراد کو بازیاب کرا لیا۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولیناکے شہر چارلسٹن میں مشتبہ شخص نے ایک ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آور نے فائرنگ کر کے شیف کو ہلاک کردیا اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیا اور کنگ اسٹریٹ کے اطراف کے علاقے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

ریسٹورنٹ کے قریب واقع اسکولز اور کاروباری مراکز بھی بند کر دئیے گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔۔۔ حملہ آور ریسٹورنٹ کا ملازم ہے۔

گورنر چارلسٹن کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلئیر کر دیا گیا ہے اور یرغمال افراد کو بازیاب کرا لیا ہے۔ واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔