Tuesday, April 23, 2024

امریکی ریاست جارجیا میں الیکشن حکام کا دوبارہ گنتی کا حکم

امریکی ریاست جارجیا میں الیکشن حکام کا دوبارہ گنتی کا حکم
November 12, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں الیکشن حکام نے ریاست جارجیا میں دوبارہ گنتی کے احکامات جری کر دیے ، خبر ایجنسی کے مطابق جارجیا میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر  چودہ ہزار 112 ووٹوں کی برتری ہے۔

ریاست جارجیا میں کل ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ  ہے ، 1992 سے اس ریاست میں  مسلسل ڈیموکریٹس کو ناکامی کا سامنا رہا ہے۔