Tuesday, April 16, 2024

امریکی ریاست ایریزونا کے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی

امریکی ریاست ایریزونا کے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی
May 21, 2020
 ایریزونا (92 نیوز) امریکی ریاست ایریزونا کے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ ایریزونا کے شہر گلین ڈیل کے ایک شاپنگ پلازہ میں پیش آیا  جہاں آٹومیٹک اسلحے سے لیس جنونی شخص نے اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حملہ آور نے اپنی کارروائی کو سوشل میڈیا پر براہ راست بھی نشر کیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔