Saturday, April 20, 2024

امریکی ریاست اوکلوہوما میں ہوائی بگولوں، افغانستان میں بارشوں نے تباہی مچادی

امریکی ریاست اوکلوہوما میں ہوائی بگولوں، افغانستان میں بارشوں نے تباہی مچادی
May 27, 2019
اوکلو ہوما ( 92 نیوز)  امریکی ریاست اوکلوہوما میں ہوائی بگولوں اور افغانستان میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، چینی دارالحکومت بیجنگ میں طوفان و بادو باراں کے باعث سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ امریکی ریاست اوکلوہوما  میں ہوائی بگولوں نے تباہی مچادی ، سب سے زیادہ متاثر شہر ایل رینو ہوا ہے جہاں دو منزلہ مکان تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ افغانستان میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے بھی تباہی مچا رکھی ہے ،  دارالحکومت کابل سمیت چھ صوبوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ، مختلف حادثات میں چوبیس افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش نے نظام زندگی متاثر کیا ہے ، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کے ساتھ ژالہ باری کی پیش گوئی کردی ہے۔ اس حوالے سے موسم کی ییلو وارننگ بھی جاری کردی ہے، خراب موسم کی وجہ سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔