Monday, September 16, 2024

امریکی ریاست اوتاہ میں انٹرنیشنل سکینگ کے فری سٹائل ورلڈکپ مقابلے

امریکی ریاست اوتاہ میں انٹرنیشنل سکینگ کے فری سٹائل ورلڈکپ مقابلے
February 6, 2016
اوتاہ (ویب ڈیسک)امریکی ریاست اوتاہ میں ہونے والے انٹرنیشنل سکینگ کے فری سٹائل ورلڈ کپ مقابلے آسٹریلیا کے میٹ گراہم اور کینیڈا کی جسٹن دفور نے جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ڈیئر ویلی میں منعقدہ ورلڈ کپ مقابلوں میں میٹ گراہم کی یہ پہلی فتح تھی۔ اس سے پہلے وہ مختلف اوقات میں تین بار دوسرے نمبر پر رہے تھے اور کینیڈا کے میکائیل کنگزبری سے ہارے تھے لیکن اس بارقسمت کی دیوی میٹ گراہم پر مہربان تھی۔ سویڈن کے لوتھ وگ فال سٹروم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں میں کینیڈا کی جسٹن دفور نے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تو قازقستان کی یولیا گیلشیوا نے نقرئی اور کلوئی دفور نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ دوسری طرف ایرئل مقابلوں میں چین کے چی گوانگ پو اور یانگ یو فاتح رہے۔ مرد اتھلیٹس کے مقابلوں میں کینیڈا کے اولیوئر روشون نے دوسری اور یوکرائن کے الیگزینڈر ابرامینکو نے تیسری پوزیشن لی۔ اسی کیٹگری میں چین ہی کی یانگ یو اول‘ آسٹریلیا کی سمانتھا ویلزنے دوسری اور روس کی الیگزینڈرااورلووا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔