Saturday, April 27, 2024

    امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت9 افراد ہلاک

      امریکی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت9 افراد ہلاک
June 26, 2015
الاسکا(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے نو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ الاسکاکے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیاجب جہاز لگژری کروز  سے آٹھ مسافروں کولے کر جا رہا تھا۔ فنی خرابی کے باعث جہاز کریش ہو گیا،پائلٹ سمیت نو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کی وجہ موسم کی خرابی بھی ہو سکتی ہے،ملبہ تلاش کرنے کا عمل خراب موسم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔