Thursday, March 28, 2024

امریکی دھمکیاں نظرانداز ، فرانس نے ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور کر لیا

امریکی دھمکیاں نظرانداز ، فرانس نے ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور کر لیا
July 12, 2019
 پیرس (92 نیوز) امریکی دھمکیوں کے باوجود فرانس نے ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور کر لیا جس کے تحت فیس بک اور گوگل جیسی عالمی کمپنیوں کو اپنی آمدن پر 3 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کےمطابق فرانسیسی سینیٹ سے منظور ہونے والے اس قانون کے تحت فرانس میں سالانہ کم از کم 25 ملین یورو کا کاروبار کرنے والی کمپنیاں ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ عالمی سطح پر 750 ملین ڈالر کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔ فرانس کی جانب سے نئے قانون کی منظوری پر امریکا کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے قانون کے جائزے کا حکم دیا ہے جبکہ فرانسیسی وزیر خزانہ کہتے ہیں اتحادیوں کے درمیان مسائل کو دھمکیوں سے حل نہیں کیا جاتا۔