Saturday, May 4, 2024

امریکی دفتر خارجہ کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کیلئے امداد روکنے کی باضابطہ طور پر تصدیق

امریکی دفتر خارجہ کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کیلئے امداد روکنے کی باضابطہ طور پر تصدیق
May 3, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے دفتر خارجہ نے کانگریس کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے دی جانے والی امداد روکنے کی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔ یوں پاکستان کو اب طیارے خریدنے کیلئے اپنے فنڈز استعمال کرنا ہونگے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ  کانگریس نے ایف 16 طیاے فروخت کرنے کی منظوری دے دی تھی لیکن کچھ اہم ارکان نے اس کے لیے امریکی مالی مدد جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان کومطلع کر دیا ہے کہ یہ طیارے خریدنے کے لیے انہیں اپنے فنڈز استعمال کرنا ہوں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق آٹھ  ایف سولہ طیاروں اور اس سے منسلک دوسرے آلات کی قیمت تقریبا ستر کروڑ ڈالر ہے اور پاکستان کو پوری رقم خود ادا کرنی ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح کی شرائط کانگریس نے لگائی ہیں، دفترخارجہ اصولاً ان کے خلاف ہے کیونکہ اس سے صدر اور وزیر خارجہ  کے لیے ایسی خارجہ پالیسی چلانا مشکل ہو جاتا ہے جو امریکی مفاد میں ہو۔