Tuesday, April 23, 2024

امریکی خواتین فٹبال کی عالمی چیمپئن بن گئیں

امریکی خواتین فٹبال کی عالمی چیمپئن بن گئیں
July 7, 2019
لیون (92 نیوز) امریکی خواتین فٹبال کی عالمی چیمپئن بن گئیں ،فیفا ویمن فٹبال کے فائنل میں نیدرلینڈز کو دو صفر سے شکست دی ،دفاعی چیمپئن امریکہ نے چوتھی بار عالمی کپ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فرانس کے شہر لیون میں  فیفا ویمن فٹبال کے فائنل میں دفاعی چیمپئن امریکا کے ہاتھوں نیدرلینڈز کو  دو صفر سے شکست  ہوئی ،  امریکا نے مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں  بھرپور کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں ، دوسرے ہاف  کے 61ویں منٹ میں میگن ریپی نو اور 69ویں منٹ میں روزلیول نے امریکہ کی جانب سے گول کیے،،امریکی برتری میچ کے آخر تک برقراررہی  ۔ میگن ریپی نو کو میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ،وہ گولڈن بوٹ اور گولڈن بال کے ایوارڈز بھی لے اڑیں ۔ امریکہ نے ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ  26گول کرنے کا ریکارڈبھی بناڈالا جبکہ اسکا یہ چوتھا ٹائٹل ہے  ۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے  میچ میں سویڈن نے انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دی تھی  ۔