Wednesday, May 1, 2024

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے نیا راکٹ فالکن نائن لانچ کر دیا

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے نیا راکٹ فالکن نائن لانچ کر دیا
May 28, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے اپنا نیا راکٹ فالکن نائن لانچ کر دیا ہے جو خلا میں سیٹلائیٹ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیس ایکس کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا فالکن نائن نامی راکٹ ایشیا کے مشہور سیٹلائٹ آپریٹر تھائی کوم ایٹ سیٹلائٹ کو خلا میں لے کر جائے گا جو عالمی مواصلاتی نظام میں جدت کی جانب ایک مزید قدم ہے۔ فالکن نائن دو ہزار چودہ میں سیٹلائیٹ تھائی کوم سکس کے کامیاب تجربے کے بعد سپیس ایکس کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا یہ دوسرا راکٹ ہے۔