Thursday, April 25, 2024

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
July 3, 2018
کلیولینڈ (92 نیوز) امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے القاعدہ سے منسلک ایک  شخص کوگرفتار کر لیا۔ ایف بی آئی  حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی شہری  ڈمیٹریس پٹس کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ حکام کے مطابق ملزم  چار جولائی کو  یوم آزادی کی تقریبات کے دوران فوجی اہلکاروں پر بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اس سلسلے میں اُس نے کلیو لینڈ اور  فلاڈیلفیا میں مقامات کا انتخاب بھی کررہا تھا۔ حکام نے مزید کہا کہ  ایف بی آئی گزشتہ ایک سال سے ملزم کی مانیٹرنگ کر رہا تھا۔ڈمیٹریس پٹس کو بیس سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔