Monday, May 6, 2024

امریکی خام تیل کی قیمت 73 سینٹ بڑھ گئی، فی بیرل 71.67 ڈالر ریکارڈ

امریکی خام تیل کی قیمت 73 سینٹ بڑھ گئی، فی بیرل 71.67 ڈالر ریکارڈ
December 11, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 73 سینٹ بڑھ گئی۔ فی بیرل 71.67 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی سٹاک مارکیٹس میں  کاروباری ہفتے کےآخری روز تیزی رہی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں44.20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد  ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4 ہزار 711 اعشاریہ 65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیسڈیک کمپوزیٹ انڈیکس  113.23 پوائنٹس کےاضافے  کے بعد نیسڈیک انڈیکس 15 ہزار 630 اعشاریہ 60 پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونزانڈیکس میں 216.24 پوائنٹس کا اضافہ  دیکھنے میں آیا جس کے بعد وہ 0.60 فیصداضافے سے 35 ہزار 970 اعشاریہ 93 پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے  کی فی اونس قیمت  6.84 ڈالر اضافے کے بعد 1782 اعشاریہ 17 ڈالر فی اونس ہو گئی اور چاندی کی قیمت میں 0.18 سینٹ  کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد چاندی کی قیمت 22.19 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

کاپر کی قیمت 5.40 ڈالرفی پاؤنڈ اضافے کے بعد 429.15 ڈالرفی پاؤنڈ جبکہ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 3.60 ڈالر  اضافے کے بعد  942.56 ڈالرفی اونس ہو گئی۔