Sunday, May 19, 2024

امریکی خام تیل 66 سینٹ مہنگا، فی بیرل 76.60 ڈالر کا ہو گیا

امریکی خام تیل 66 سینٹ مہنگا، فی بیرل 76.60 ڈالر کا ہو گیا
November 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی خام تیل 66 سینٹ مہنگا ہو کر فی بیرل 76.60 ڈالر کا ہو گیا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 67 سینٹ بڑھ گئی۔ فی بیرل 79.56 ڈالر پر پہنچ گیا۔

ادھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 39.64 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس قیمت 1805.44 ڈالر ہو گئی۔ چاندی 56 سینٹ سستی، فی اونس قیمت 24.28 ڈالر ہو گئی۔