Friday, May 17, 2024

امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ، ایرانی سفارتکاروں پرعائد سفری پابندیاں ختم

امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ، ایرانی سفارتکاروں پرعائد سفری پابندیاں ختم
February 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آ گئی۔ ایرانی سفارتکاروں پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

سابق صدر ٹرمپ کی مشرق وسطی میں لگائی جانے والی آگ کو نئی امریکی انتظامیہ بجھانے میں مصروف ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ امریکا نے ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا اعلان کر دیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا ایران جوہری معاہدے پر فریقین کے اجلاس میں شرکت کیلئے تیار ہے کیونکہ بائیڈن انتظامیہ جوہری معاہدے پر اختلافات کا سفارتی حل تلاش کرنا چاہتی ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ڈیل کثیرالجہتی سفارتکاری کی اہم کامیابی تھی، جوہری معاہدہ اتنا اہم  ہے کہ اس پر دوبارہ اتفاق کر لیا جائے۔

دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ نے ایرانی سفارتکاروں پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم کر دیں جس کے بعد ایرانی سفارتکار اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا جا سکیں گے۔