Friday, April 19, 2024

امریکی خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ اور اسکے ساتھی پر آبروریزی کا الزام لگا دیا

امریکی خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ اور اسکے ساتھی پر آبروریزی کا الزام لگا دیا
April 29, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایک امریکی خاتون نے  ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے ارب پتی ساتھی  پر آبروریزی   الزام لگاتے ہوئے  دس کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ  ٹرمپ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے  اسے سستی شہرت  کے حصول کاہتھکنڈہ  قرار  دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر زیادتی کا الزام   کیٹی جانسن  نامی خاتون نے لگایا ہے اس نے ہرجانے کے دعوے میں کہا ہے کہ اس کی آبروریزی    بائیس سال پہلے  انیس سو چورانوے میں ہوئی جب اس کی عمر صرف تیرہ سال تھی۔ ڈونلڈٹرمپ نے الزامات کو بے بنیاد ،من گھڑت اور قابل نفرت قرار دیا ہے کہتے ہیں الزامات سے  میڈیا پر سستی شہرت حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی  جس کے مقاصد ان کی شہرت اور سیاسی ساکھ  کو داغدار کرنا ہے کیٹی نے اپنے دعوے میں ٹرمپ کے ارب پتی ساتھی جیفری آپسٹین کیخلاف  بھی دعویٰ  دائر کیا۔