Thursday, April 25, 2024

امریکی خاتون نے ساتویں بار ماونٹ ایورسٹ سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

امریکی خاتون نے ساتویں بار ماونٹ ایورسٹ سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
May 21, 2016
کٹھمنڈو (ویب ڈیسک) نیپالی نژاد امریکی خاتون نے ساتویں بار ماونٹ ایورسٹ سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے دنیا کی پہلی خاتون کا اعزاز بھی حاصل کیا جنہوں نے سات بار دنیا کی سب سے اونچی چوٹی سر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کی پیدائشی اور کینٹکی میں رہائش پذیر لہکپا شرپا نے گزشتہ روز ساتویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ ایورسٹ سرکی اور اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا۔ لہکپا شرما جمعہ کی صبح تبت میں شمالی راستے سے ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچیں۔ خاتون سن دوہزار سے دو ہزار چھ تک مسلسل ماونٹ ایورسٹ سر کرتی رہی ہیں جس کے بعد وہ امریکا جا بسیں جہاں وہ ایک اسٹور میں ملازم ہیں۔ نیپال میں پیدا ہونیوالی بیالیس سالہ خاتون پیشہ ور کوہ پیما ہیں۔ اس کا بھائی منگما گیلو آٹھ بار ماو¿نٹ ایورسٹ سر کر چکا ہے۔