Thursday, March 28, 2024

امریکی خاتون اول کا باغبانی کو درپیش چیلنجز اور بچوں کو موٹاپے سے بچاؤ کی مہم کا آغاز

امریکی خاتون اول کا باغبانی کو درپیش چیلنجز اور بچوں کو موٹاپے سے بچاؤ کی مہم کا آغاز
April 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے باغبانی کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا  جبکہ انہوں نے بچوں کو موٹاپے سے بچاؤ کی بھی ٹھان لی۔ امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ نے حکومتی اور نجی تنظیموں کے تعاون سے لیٹس موو کے نام سے بچوں کو موٹاپے سے بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کے تحت بچوں کو پڑھنے اور ان کی نگہداشت کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ مشعل اوباما پرامید ہیں کہ مہم میں امریکا بھر سے شہری بھرپور حصہ لیں گے۔ دوسری جانب خاتون اول نے وائٹ ہاؤس کے کچن گارڈن میں بچوں کے ہمراہ باغبانی مہم کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے بچوں کے ہمراہ مختلف سبزیوں اور پودوں کے بیچ بوئے۔ اس موقع پر مشعل اوباما نے نئے بوئے گئے بیچوں کو پانی بھی دیا۔