Friday, April 19, 2024

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ہونے لگی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ہونے لگی
December 14, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی خاتون اول بھی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرح عوام کی نظروں سے گرنے لگیں۔ میلانیا ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں زبردست کمی ہو گئی۔ ایک بڑے امریکی نیوز چینل نے خاتون اول کی مقبولیت جانچنے کے لیے ٹیلیفونک سروے کا اہتمام کیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ سروے کے مطابق رواں سال اکتوبر میں میلانیا کی  عوامی مقبولیت کا  گراف 54 فیصد پر تھا تاہم صرف دو ماہ بعد ہی دوبارہ ہونے والے سروے میں انکی مقبولیت میں گیارہ فیصد کمی ہوئی جس سے انکی مقبولیت کم ہو کر صرف 43 فیصد رہ گئی ہے۔