Wednesday, April 24, 2024

امریکی خاتون اول مصر میں جیزا کے اہرام اور ابو الہول دیکھنے پہنچ گئیں

امریکی خاتون اول مصر میں جیزا کے اہرام اور ابو الہول دیکھنے پہنچ گئیں
October 6, 2018
قاہرہ( 92 نیوز ) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ افریقی دورے کے اختتام پر مصر میں جیز اکے اہرام اور ابوالہول دیکھنے پہنچ گئیں ۔ امریکی خاتون اول  نے کوٹ پتلون ، سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ ٹائی اور پٹی والا ہیٹ پہن رکھا تھا۔ اہرام مصر اور ابوالہول کے سامنے تصاویر بنائیں ، وہ اس موقع پر مسرت اور حیرت کے ملےجلے تاثرات کااظہار کرتی رہیں ۔ تاریخی اہرام اور ابو الہول کے سامنے تصاویر بنواتے وقت  امریکی خاتون اول مبہوت ہو گئیں۔