Saturday, April 27, 2024

امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور پرنس ہیری نے معذور فوجیوں کا باسکٹ بال میچ دیکھا، میچ کے دوران خوب داد بھی دی

امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور پرنس ہیری نے معذور فوجیوں کا باسکٹ بال میچ دیکھا، میچ کے دوران خوب داد بھی دی
October 29, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وہیل چیئرز پر سوار کھلاڑیوں کے درمیان باسکٹ بال میچ دیکھا۔ برطانوی شہزادہ ہیری رواں سال جون میں برطانوی فوج سے ریٹائرڈ ہوئے اور دو ہزار سولہ میں معذور افراد کی گیمز کے حوالے سے ان دنوں امریکا میں ہیں۔ ان گیمز میں جنگ کے دوران زخمی یا معذور ہونے والے فوجی حصہ لیتے ہیں۔ معذور افراد کی یہ گیمز آٹھ سے بارہ مئی تک دو ہزارسولہ میں فلوریڈا میں ہوں گی۔ میچ سے قبل امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور برطانوی شہزادے ہیری نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مشعل اوباما اور پرنس ہیری باسکٹ بال میچ سے خوب محظوظ ہوئے اور وہیل چیئرز پر سوار کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔