Thursday, April 25, 2024

امریکی حکومت کے معاملات عارضی طور پرشٹ ڈاؤن ہو گئے

امریکی حکومت کے معاملات عارضی طور پرشٹ ڈاؤن ہو گئے
December 22, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ اراکین اور صدر ٹرمپ عارضی اخراجات بل پراتفاق رائے کرنے میں ناکام رہے جس پر امریکی حکومت کے معاملات عارضی طور پر شٹ ڈاؤن ہو گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امید کرتے ہیں یہ شٹ ڈاؤن زیادہ دیر تک نہیں ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان تارکین وطن کو روکنے کا واحد راستہ سرحدی دیوار ہے جبکہ رواں سال میں وفاقی حکومت کا یہ تیسرا شٹ ڈاؤن ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کو اس مشکل کے وقت میں حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ چاہتے ہیں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے لیے 5 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔