Thursday, April 18, 2024

امریکی حکومت کا ڈیٹا لیک معاملے پر فیس بک کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

امریکی حکومت کا ڈیٹا لیک معاملے پر فیس بک کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
December 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) فیس بک انتظامیہ کیلئے مشکلات مزید بڑھنے لگیں۔ امریکی حکومت نے ڈیٹا لیک کے معاملے پر فیس بک کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ ریاست واشنگٹن کے اٹارنی جنرل کے مطابق فیس بک صارفین کے برطانوی کمپنی کیمبرج اینالیٹکا نے فیس بک سے ہزاروں امریکی صارفین کا ڈیٹا چرایا تھا ۔ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے تحٖفظ میں ناکام رہی ہے۔ کیمبرج اینالیٹیکا ایک برطانوی کمپنی تھی، جسے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیر ریپبلکن ڈونرز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے سرمایہ فراہم کیا گیا۔ فیس بک کے مطابق اس کمپنی نے 8 کروڑ 70 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا حاصل کرکے اسے استعمال کیا۔ برطانوی ادارے نے تحقیقات کے دوران دریافت کیا کہ فیس بک لوگوں کی معلومات کی حفاظت کے قانون کو پورا کرنے میں ناکام رہی جبکہ صارفین کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا کہ ان کی معلومات دیگر کمپنیاں استعمال کررہی ہیں۔