Friday, April 19, 2024

امریکی حکومت کا طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات کا خیرمقدم۔ میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی حکومت کا طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات کا خیرمقدم۔ میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس
July 8, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے اقدام سے امن کی راہ ہموار ہو گی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ افغانستان حکومت کی طرف سے مذاکراتی وفد پاکستان بھیجنے کے اعلان پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا امریکی انتظامیہ افغان حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے اور طالبان کے ساتھ مصالحت اور اور امن کی کوششوں کو ترجیح دینے پر افغان حکومت کی معترف ہے۔ جوش ارنسٹ نے کہا امریکی حکومت مذاکرات کی میزبانی کرنے پر پاکستانی کوششوں کو بھی قابل تعریف سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی حکومت کے اقدام سے طالبان کے ساتھ باضابطہ امن عمل کے آغاز کی جانب اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جس سے قابل اعتماد امن کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں تاہم امن مذاکرات کی قیادت افغان حکومت اور عوام کو ہی کرنا ہو گی اور امریکا امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔