Sunday, September 8, 2024

امریکی جنگ میں نہ دھکیلا جاتا تو آج ملکی حالات مختلف ہوتے : سینیٹر عبدالقیوم

امریکی جنگ میں نہ دھکیلا جاتا تو آج ملکی حالات مختلف ہوتے : سینیٹر عبدالقیوم
July 12, 2016
لندن (92نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد امریکاکے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو امریکا کی جنگ میں نہ دھکیلا جاتا تو آج پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بھارتی حکومت کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کرنا مصلحت ہے۔ بھارت سی پیک منصوبے کا بہت بڑا دشمن ہے لیکن حکومت ہر قیمت پر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔