Tuesday, April 16, 2024

امریکی جنرل مارک ملی کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ، ٹرمپ کا مارک ملی کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

امریکی جنرل مارک ملی کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ، ٹرمپ کا مارک ملی کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ
September 15, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کی چینی ہم منصب کو خفیہ ٹیلی فونک کال کے معاملے پر سابق صدرٹرمپ نے جنرل مارک ملی کےخلاف غداری کامقدمہ چلانےکا مطالبہ کر دیا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ملی کوخدشہ تھا ٹرمپ چین کے ساتھ جنگ چھیڑ سکتے ہیں۔ ٹرمپ چین پر الیکشن مہم کو مبینہ نقصان پہنچانے پر برہم تھے۔

جنرل مارک ملی نے الیکشن سے 4 روز قبل 30 اکتوبر 2020 کو جنرل لی سے پہلی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ جنرل مارک ملی کی جانب سے دوسری کال 8 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کے 2 روز بعد کی گئی۔