Wednesday, May 8, 2024

امریکی جریدے نےابراج کیپیٹل اور شریف برادران کی کرپشن بے نقاب کردی

امریکی جریدے  نےابراج کیپیٹل اور شریف برادران کی کرپشن بے نقاب کردی
October 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) شریف برادران پر کرپشن کا ایک اور الزام لگ گیا ، امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے ابراج کیپیٹل اور شریف برادران کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ جریدے کے مطابق شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی ، وال اسٹریٹ کا دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک کے شیئرز بیچنے کیلیے بحثیت وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری ضروری تھی ، عارف نقوی نے ایک پاکستانی بزنس مین کو معاہدے کیلئے 2 کروڑ ڈالر دیے تاکہ منظوری حاصل کی جا سکے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور ، کے الیکٹرک خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھی  مگر  ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی ۔ وال اسٹریٹ نے  دعویٰ کیا کہ عارف نقوی نے ای میل کی کہ  شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یا فلاحی کاموں کی آڑ میں دی جائے گی ،معاملہ غلط ہاتھ میں گیا تو دھماکا ہو گا ۔ وال اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بزنس مین نے جواب دیا کہ رشوت کی رقم کیسے تقسیم ہو گی  یہ شریف برادران بتائیں گے۔