Thursday, April 25, 2024

امریکی جاز میوزیشن ایلس مارسیلز، گلوکار ایڈم شیلسنیگر بھی کورونا سے چل بسے

امریکی جاز میوزیشن ایلس مارسیلز، گلوکار ایڈم شیلسنیگر بھی کورونا سے چل بسے
April 2, 2020
نیویارک (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں، امریکی جاز میوزیشن ایلس مارسیلز اور گلوکار ایڈم شیلسنیگر بھی کورونا کا شکار ہوکر چل بسے۔ اسرائیلی وزیر صحت اور انکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا،چین کے شہر شین زن میں  کتوں اور بلیوں کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی لگادی گئی۔ دنیا بھر میں مزید ہزاروں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، قاتل وائرس سے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار ایڈم شیلسنیگر کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ امریکا کے ہی جاز میوزیشن ایلس مارسیلز بھی کورونا کا شکار ہوکر چل بسے۔ اسرائیل کے وزیر صحت یاکوف لزمین اور ان کی اہلیہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی اپنی کابینہ کے ایک رکن کے کورونا کا شکار ہونے پر دوبارہ قرنطینہ ہوگئے۔ فلپائن کے صدرر وڈریگو ڈوٹریٹ نے پولیس، فوج اور ولیج فورس کو حکم دیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے۔ چلی میں کورونا کی ایک مریض خاتون اسپتال سے بھاگ کھڑی ہوئی جسے پولیس نے تعاقب کرکے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر گرفتار کرلیا، اٹلی میں ایک میل نرس نے اپنی دوست 27 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو اس شبہ میں قتل کردیا کہ اس نے جان بوجھ کر اس میں کورونا وائرس منتقل کیا۔ چین کے شہر شین زن میں کورونا وائرس کی وجہ سے کتوں اور بلیوں کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی لگادی گئی، چینی حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے خصوصی انجکشن کی تیاری کی خاطر بھالو کے پتے اور بکرے کے سینگوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔