Friday, April 26, 2024

امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اُٹھا دیا

امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اُٹھا دیا
December 20, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اُٹھا دیا۔ شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبر پر آ گیا۔

مودی نے بھارت کو کہیں کا نہ چھوڑا، امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اُٹھا دیا۔ شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111  واں نمبر پر آ گیا۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے۔ انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93  مقرر ہیں۔ سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی 17 پوائنٹس تنزلی آئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے بھی بھارت میں مذہبی اور انسانی آزادی کی بدترین صورتحال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی و عوام تحفظ، نظام قانون کی صورتحال دیکھ کر دیئے جاتے ہیں۔ انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والے ممالک میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانک گانک شامل ہیں۔